لاہور / رائیونڈ (ویب ڈیسک): تبلیغی جماعت کے عالمی امیر حضرت مولانا نذرالرحمان انتقال کر گئے ہیں۔ إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون۔تفصیلات کے مطابق حضرت مولانا نذرالرحمان گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور آج بروز پیر 16 نومبر 2026 کو خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ ان کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی ملک بھر سمیت دنیا بھر کے دینی، علمی اور مذہبی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی فضا چھا گئی ہے۔
اہلِ خانہ اور تبلیغی مرکز رائیونڈ کے ذرائع کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بروز پیر 16 نومبر بعد نمازِ مغرب عالمی تبلیغی مرکز رائیونڈ میں ادا کی جائے گی، جس میں ملک بھر سے علماء کرام، مشائخ عظام اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔
واضح رہے کہ حضرت مولانا نذرالرحمان کو 2018 میں حاجی عبدالوہاب صاحب کے انتقال کے بعد تبلیغی جماعت کا امیر مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے اپنی تمام زندگی دینِ اسلام کی ترویج و اشاعت، اصلاحِ امت اور تبلیغی مشن کے فروغ کے لیے وقف رکھی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی سمیت مختلف سیاسی و مذہبی شخصیات نے حضرت مولانا نذرالرحمان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی دینی و دعوتی خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔