Awaz-e-Umar News

آوازِ عمر نیوز لوڈ ہو رہا ہے...

تازہ ترین علاقائی، ملکی اور عوامی خبریں
Awazeumarnews
Awaz-e-Umar News
بریکنگ نیوز
تازہ ترین خبریں لوڈ ہو رہی ہیں...
منڈی بہاؤالدین: اسسٹنٹ کمشنر اسفندیار کا تبادلہ، اکبر درانی نئے اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین تعینات

منڈی بہاؤالدین: اسسٹنٹ کمشنر اسفندیار کا تبادلہ، اکبر درانی نئے اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین تعینات

 

منڈی بہاؤالدین (نمائندہ خصوصی): پنجاب حکومت کی جانب سے انتظامی سطح پر اہم تبادلے و تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں، جس کے تحت اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین اسفندیار کا تبادلہ کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ اکبر درانی کو نیا اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین تعینات کر دیا گیا ہے۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (S&GAD) پنجاب کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق انتظامی امور کو مزید بہتر بنانے اور عوامی خدمت کے عمل کو تیز کرنے کے لیے یہ تقرری کی گئی ہے۔ سابق اسسٹنٹ کمشنر اسفندیار نے اپنے دورِ تعیناتی میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر عوامی مسائل کے حل، پرائس کنٹرول اور سرکاری امور کی نگرانی میں اہم کردار ادا کیا۔

نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر اکبر درانی جلد ہی منڈی بہاؤالدین میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ فرائض منصبی انجام دینا شروع کر دیں گے۔ شہری، سماجی اور صحافتی حلقوں نے نئے اسسٹنٹ کمشنر اکبر درانی کی تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ تحصیل منڈی بہاؤالدین میں تجاوزات کے خاتمے، اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر دستیابی، صفائی ستھرائی اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے۔